1 مارچ 2015 - 07:10
قاہرہ، اخوان المسلمین کے رہنما کو عمرقید کی سزا سنادی گئی

قاہرہ میں ہفتے کے روز اخوان المسلمین کے رہنما اور کئی دیگر افراد کو دفتر ارشاد کے واقعات میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمرقید کی سزا سنادی گئی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی فوجداری کی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع اور اخوان المسلمین کے متعدد ارکان کو دفتر ارشاد کے واقعات میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا ہے-

اسکائي نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین کے جن ارکان کو مجرم قرار دیتے ہوئےعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں خیرت شاطر، محمد بلتاجی، محمد الکتاتنی اور عصام عریان کے نام شامل ہیں-
قاہرہ کی عدالت نے سنہ دو ہزار تیرہ میں دفترارشاد کے سامنے اخوان المسلمین کے مخالفین کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں اخوان المسلمین کے کئی ارکان کو موت کی سزا سنائی ہے جبکہ قصرنیل عدالت نے ایک سو اڑسٹھ افراد کو ستمبر سنہ دو ہزار بارہ میں توہین رسالت پر مبنی فلم کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کے دوران امریکی سفارت حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں، دو - دو سال قید کی سزا سنائی ہے-
واضح رہے کہ توہین آمیز یہ فلم، امریکہ میں بنائی گئی تھی جسے سماجی چینلوں کے ذریعے ریلیز کیا گیا تھا-

.......

/169